جمعرات کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی

کوئٹہ:(دنیا نیوز) کل کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔

 ریلوے انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ سے منسوخ کیا گیا، جعفر ایکسپریس کی بکنگ کرنے والے مسافروں کو مکمل ریفنڈ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ چمن پسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں