ایبٹ آباد: خاتون ڈاکٹر نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) خاتون ڈاکٹر نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہر النساء نامی لیڈی ڈاکٹر نے اپنے گھر میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی، خاتون ڈاکٹر گزشتہ چند دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھی۔

خاتون ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں