شدید دھند اور سموگ: موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

لاہور: (دنیا نیوز) شدید دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

موٹر وے M-2 کو لللہ سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم 11 لاہور سے کامونکی تک اور موٹر وے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کی حفاظت ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

سید عمران احمد نے کہا کہ روڈ یوزرز اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں