روس نے یوکرین میں نیٹوافواج کی موجودگی کو اپنے خلاف جنگ کا آغاز قرار دیدیا
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں نیٹو افواج کی موجودگی کا مطلب ہمارے خلاف جنگ کا آغاز ہے۔
روس اور نیٹو کے درمیان یوکرین میں دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے پس منظر میں کشیدگی میں اضافے کے بعد روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ میں امریکی میزائل بیس کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اسے واشنگٹن کا ایک اشتعال انگیز قدم قرار دیا اورخبردار کیا کہ اس پیش رفت نے جوہری خطرے کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے مالڈووا کی نیٹو کے ساتھ میل جول کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، روسی عہدیدار نے کہا کہ مالڈووا کی قیادت یوکرینی افواج کی مدد کے لئے ملک کو لاجسٹک اڈے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
زاخارووا نے مزید کہا کہ اگرچہ مالڈووا کی اکثریت نیٹو کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کرتی ہے لیکن قیادت جمہوریہ کو اتحاد کی طرف کھینچنا جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ اس کی ترجیح اتحاد میں ایک قابل اعتماد پارٹنر کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے۔