پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شیڈول نہ ہو سکا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شیڈول نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کمیٹی کا اجلاس طے ہوا نہ ٹی او آر بنے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ معاہدے پر عمل نہ کرنے کی شکایات کی ہیں، معاہدے کے تحت پنجاب میں پیپلز پارٹی کو پارلیمانی، انتظامی اور سیاسی امور پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے وفاقی وزرا مصروف ہیں، آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔