دوسرا ون ڈے: زمبابوے مشکلات کا شکار، آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی
بلاوائیو: (دنیا نیوز) تین میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بلاوائیو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، زمبابوے کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی اننگز کا اچھا نہ رہا اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے نائب کپتان سلمان علی آغا نے 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی تاہم زمبابوے کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی، زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہو گا۔
قومی سکواڈ
دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کا آج ڈیبیو ہوا ہے۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔