بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرے گا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے بیلاروس کے وزیر صنعت الیگزینڈر یافیموا نے ملاقات کی۔
ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرے گا، وفد نے زرعی مشینری اور ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کا مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا، الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا، رانا تنویر دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر صنعت الیگزینڈر یافیمو نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی دی جائے گی۔