انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔