ہفتہ بھر مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) ہفتہ بھر مسلسل مہنگا ہونے کے بعد عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا نرخ 3657 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر کم ہو کر 2672 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل 6 روز اضافہ ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں