پاکستان اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاک بحریہ اور کورین بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ مشقوں میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ذوالفقار جبکہ کورین نیوی کے جنگی جہاز وینگ جییون نے شرکت کی ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا ہے، دونوں جہاز کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF 150) اور (151 CTF) کے تحت آپریٹ کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ‏CTF-150 اور CTF-151 کا مقصد سمندر میں منشیات کی سمگلنگ اور بحری قزاقی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے، بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں، پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں