عوام حوصلہ نہ ہاریں اچھے دن شروع ہو چکے ہیں: کامران ٹیسوری

کراچی:(دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام حوصلہ نہیں ہاریں اچھے دن شروع ہوچکے ہیں۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے، مجھے یقین ہے پاکستان میں خوشیاں ضرورآئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا بھائی ہیں، بہت اچھےاورجذباتی کھلاڑی ہیں، گورنرہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں لگا ہوا۔

گورنرسندھ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ وعدے اوردعوے کرتےرہے، میرے جانے کی باتیں ہوتی رہیں، میں توپریشان ہوں،میرے بعد آنےوالا کیوں نہیں آ پا رہا؟
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں