پیشی پر آئے ملزموں پر تشدد، سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے
لاہور: (دنیا نیوز) شمالی چھاؤنی میں کینٹ کچہری میں پیشی پر آئے ملزموں پر تشدد کرنے والے سب انسپکٹر اسرار سمیت دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اطلاع ملنے پر شمالی چھاؤنی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، متاثرہ شہری ذوالفقار کی مدعیت میں نامزد ملزم اسرار، زوہیب، عبد اللہ، ہادی، عمر اور 3/4 کس نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر کا پیشی کیلئے آئے ملزموں پر بدترین تشدد
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اویس شفیق نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔