غربت سے تنگ ماں نے 2 بچوں کی جان لے لی

نواب شاہ: (دنیا نیوز) غربت سے تنگ ماں نے دو بچوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ نواب شاہ میں تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں میں پیش آیا جہاں ماں نے دو کمسن بچوں کے گلے کاٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ماں کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں