بلاول بھٹو سے سندھ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے وزیر محمد علی ملکانی کی ملاقات

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے سندھ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے وزیر محمد علی ملکانی نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کے دوران محمد علی ملکانی نے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو کو بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کا ملک کے جی ڈی پی میں 14 فیصد حصہ ہے، سندھ کا انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ 74 اقسام کی جانوروں کی ادویات خود تیار کرتا ہے۔

محمد علی ملکانی نے بتایا کہ سندھ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ جلد ایف ایم ڈی ویکسین تیار کر لے گا جو گوشت کی برآمد میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ سندھ میں جلد لائیو سٹاک کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں