گورنر سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات، شجرکاری مہم میں شرکت

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، امریکی سفیر نے شجرکاری مہم میں شرکت کی، ماحول دوستی کا پیغام دیا۔

ڈونلڈ بلوم نے مہمانوں کی کتاب میں پاک امریکا دوستی پر خیالات کا اظہار کیا، گورنر سندھ اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں تعلیم، صحت اور معیشت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کاہ کہ امید کی گھنٹی کے ذریعے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، راشن ڈرائیو کے ذریعے مستحقین کی مدد کی جارہی ہے، اب تک 9 لاکھ سے زائد مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، 50 ہزار نوجوان گورنر ہاؤس اور دیگر آن لان آئی ٹی کورسز کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی خدمت کے منصوبے قابل تقلید ہیں، اس موقع پر گورنر سندھ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں