اب بلوچستان کے ایم پی ایز بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کریں گے: احمد بلال

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سربراہ بلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ پنجاب کے بعد بلوچستان کے ایم پی ایز بھی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ پنجاب کےایم پی ایزکےبعد بلوچستان کے ایم پی ایز بھی تنخواہوں میں اضافےکا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب کےایم پی اے کی تنخواہ 84ہزارہے، بھارت میں ایم پی اے کی تنخواہیں کم ہیں، سابق چیئرمین سینیٹ کوہاؤسنگ الاؤنس اورمالی،خانسامہ بھی ملتا ہے۔؎

احمد بلال محبوب کا مزید کہنا تھا کہ وزرا کےسیکرٹریزکوبہت الاؤنس ملتےہیں، وزرا کوتنخواہ نہ بھی ملےاتنےالاؤنس ملتےہیں گزارہ کرلیتےہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں