سپیکر قومی اسمبلی کی حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں سیاسی ڈائیلاگ کا شور، سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیش کش کردی۔
سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، تلخیاں ختم کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں ہونے والی بحث خوش آئند تھی، سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کیلئے اپنے آفس کے دروازے کھول دیے۔