بابراعظم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

سنچورین: (دنیا نیوز) قومی بلے باز بابراعظم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بابر اعظم کو آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نمبر 3 پر بیٹنگ کرینگے، کپتان شان مسعود پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز صائم ایوب کیساتھ کرینگے۔

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 نصف سنچریوں کی بدولت 148 رنز سکور کئے تھے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کو 18 ٹیسٹ اننگز میں آؤٹ آف فارم ہونے پر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں