اپنی مراعات میں 1000 فیصد اضافہ کیا، عوام کی زندگی اجیرن بنا دی: حافظ نعیم الرحمان

پھالیہ: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔

پھالیہ میں کسان مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم لوگوں کی جماعت ہے، جماعت اسلامی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دووقت کی روٹی کے بعد اب مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں، مافیا کسانوں کا استحصال کر رہا ہے، آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے حکمران الٹا مزدور اور کسان پر ٹیکس لگاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کی ذریعے مسٹر اور ملاں سب نے مل کر آئین کا حلیہ بگاڑا، ہمارا نصاب ایک زبان میں کیوں نہیں پڑھایا جا سکتا غریب اور امیر کے بچے کے لیے تعیم کے یکساں مواقع ہونے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں