تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ماؤنٹ مونگانوئی: (دنیا نیوز) تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔

میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جا رہا ہے تاہم گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تھا تاخیر کا شکار ون ڈے میچ 42، 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی جب اس کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، نائیک کیلے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، آنے والے کھلاڑیوں نے ٹیم کو سنبھالا دیا، رائس ماریو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 43 اور ہنری نکولس 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹم سائفرٹ نے 26 رنز بنائے۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں گزشتہ روز بارش ہوتی رہی جس کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہوگئی تھی، میچ آفیشلز نے وکٹ اور آؤٹ فیلڈ کا معائنہ کیا اور انسپکشن کے بعد امپائرز نے ٹاس کا فیصلہ کیاتھا۔

یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں