عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 198 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 082 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں