ایشیز سیریز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

گابا: (دنیا نیوز) ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی جبکہ انگلینڈ پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

گابا میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنالیے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 43 رنز درکار ہیں۔

زیک کرولی 44، اولی پوپ 26، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک 15، 15 جبکہ جیمی اسمتھ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان بین اسٹوکس اور ول جیکس 4،4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر انگلینڈ پر 177 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں