وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تاریخ تبدیل، اب جمعرات کو ہوگا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی اب کل (بدھ) کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اب جمعرات کے روز ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف  کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں