شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، جس میں متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات باعثِ مسرت ہے، جس سے پاکستان اور ترکیہ کے گہرے تاریخی تعلقات کی تجدید ہوتی ہے۔

ملاقات کے دوران تجارت، توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان – ترکیہ رابطہ اور کنیکٹیویٹی میں شراکت مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام کی خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں