وزیراعظم شہباز شریف دورہ کوئٹہ مکمل کر کے واپس روانہ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراءاحسن اقبال، علیم خان، رانا ثناءاللہ بھی روانہ ہو گئے۔

شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیا سی صورتحال ، امن و امان سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کی، وزیراعظم کو اجلاس کے دوران صوبے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے صوبے مختلف علاقوں میں 5 پانچ دانش سکولوں کا افتتاح کیا، وزیراعظم نے چمن کراچی شاہراہ این 25 اور ایک رہائشی منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں