وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سی ایم سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات منسوخ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ ہوگئی۔
ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق دونوں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات پیر کے دن شیڈول تھی، وزیر اعلیٰ سندھ کی مصروفیات کے باعث یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 3 روزہ دورے پر سندھ میں موجود ہیں، سہیل آفریدی کا گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت کی جانب سے استقبال کیا گیا تھا۔