لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔
معروف اداکارہ لائبہ خان نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد دعائے خیر کے ساتھ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا، نکاح اور دعائے خیر کے بعد ڈھولکی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جن کی تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں۔
اب اداکارہ کے برائیڈل شاور کی تصاویر بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، لائبہ خان نے یہ تقریب اپنی بہن اور قریبی دوستوں کے ہمراہ انجوائے کی جس کی جھلکیاں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
برائیڈل شاور کے لیے لائبہ خان نے شاندار بلیک فلور لینتھ میکسی کا انتخاب کیا جس کے نیٹ ٹاپ پر نفیس چمکدار سیکوئنز اور باریک موتیوں کا کام کیا گیا، انہوں نے اپنے لُک کو چمکتی ہوئی سلور ٹیاڑا، ہلکی جیولری، نرم نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ مکمل کیا، تقریب میں ان کی بہن ایمان خان بھی بلیک لباس میں ہم رنگ نظر آئیں۔
واضح رہے کہ لائبہ خان پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے، ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراہ اور بیلگام شامل ہیں۔