تیسرا ٹی 20: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخر زمان، خواجہ نافع، اور شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان سلمان علی آگاہ کا کہنا ہے پچھلے میچز میں سپنرز کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس سپنرز ہیں۔

واضع رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں