بسنت کیلئے مختص چھتوں کے مالکان کو شورٹی بانڈز لینے کا حکم
لاہور: (دنیا نیوز) سی سی پی او لاہور نے بسنت کیلئے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا۔
سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت بسنت کے پُرامن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں بسنت کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ چھتوں پرگنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، آج سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔
سی سی پی او لاہورنے بسنت کے دوران مانیٹرنگ کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہا ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔