صدر آزاد کشمیر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چودھری انتقال کر گئے
مظفرآباد:(دنیا نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چودھری وفات پا گئے۔
وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھے، اُن کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اُن کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے تھا، ان کے والد چودھری نور حسین بھی کشمیر کی سیاست کا ایک نمایاں نام رہے۔
مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنی سیاسی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے طویل عرصہ کام کیا اور آزاد جموں و کشمیر میں جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
صدر آزادکشمیر کی نماز جنازہ کل (بروز اتوار) دن 3 بجے کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر آزادکشمیر کے انتقال پر آزاد کشمیر حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
بیرسٹر سلطان محمود 1996 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے، وہ پانچ سال وزیراعظم رہے اور اس کے بعد 2001 میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوئے، 2005 میں انہوں نے پیپلز مسلم لیگ قائم کی، 2021 کے انتخابات میں وہ پہلے رکن اسمبلی اور پھر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صدر آزاد کشمیر منتخب ہوئے تھے۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی وفات پر افسوس اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔