کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا رات گئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رات گئے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی، دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک، زرک خان مندوخیل بھی وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ تھے۔

میر سرفراز بگٹی نے مختلف پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کے ہمراہ وقت گزارا، اور کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، ہر قسم کی دہشت گردی اور بے امنی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں