ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید امیر جماعت اسلامی پر برہم، آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید امیر جماعت اسلامی پر برہم ہوگئیں۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید امیر نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں کمرشل کرکے بیچنے کا لائسنس دینے والے جماعتی جان چھوڑو، تعلیمی اداروں کو گھن کی طرح کھا جانیوالے جماعتی شہر کی جان چھوڑو، جاؤ پنجاب میں جا کر بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کرو۔

سعدیہ جاوید امیر نے مزید کہا حافظ نعیم یو سی چیئرمین اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دو، اپنے 9 ٹاؤنوں میں نئی کھودی جانے والی سڑکوں کا حساب دو۔

ان کا مزید کہنا تھا جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن ایک ایک چیز کا ٹیکس لیتے ہیں، جب کام کی بات آئے تو میئر پر ڈال دیتے ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں