سرگودھا: سفاک ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر ڈالا
سرگودھا: (ویب ڈیسک) نواحی گاؤں تنکی والا میں خاتون کو اس کے شوہر اور دیور نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد طبعی موت قرار دے کر اس کی تدفین بھی کر دی تھی، میت کو غسل دینے والی خاتون نے گلے پر تشدد کے نشان دیکھے اور اہل محلہ کو آگاہ کیا۔
اہل محلہ کی جانب سے اطلاع دیے جانے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مجسٹریٹ کی منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا۔