جاپان میں شدید برف باری، 28 افراد ہلاک، 300 زخمی، سڑکیں بند، سیکڑوں پروازیں منسوخ

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں شدید برف باری کے باعث 28 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی، سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اوموری شہر میں برفباری کا 81 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی جاپان کے شہر میں 5 فٹ 5 انچ برف باری ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری برفباری کے باعث نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں بھی 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔

حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی، خیال رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں