روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، تائیوان پر حمایت کا اعادہ

بیجنگ: (دنیا نیوز) روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے تائیوان کے معاملے پر چین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

بیجنگ میں روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

فریقین نے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی سلامتی، سٹریٹجک تعاون اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر روسی رہنما نے تائیوان کے معاملے پر چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے بیجنگ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

فریقین نے سیاسی اعتماد مضبوط بنانے، سکیورٹی تعاون بڑھانے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں