ڈی جی آئی ایس پی آر کی تربت یونیورسٹی میں معلوماتی نشست

تربت: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی تربت یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتباک خیرمقدم کیا، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔

اس نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے مسلح افواج کے ساتھ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی رہی، پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے۔

طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ملاقات ہمارے خیالات اور رویوں میں تبدیلی کا باعث بنے گی۔

نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیہ کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں