پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایم پی او تھری کےتحت گرفتاریاں چیلنج
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایم پی او تھری کےتحت گرفتاریاں سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
درخواست پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری منصور علی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جبکہ درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ ،سیکریٹری داخلہ سندھ ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
درخواست گزار کے مطابق یکم فروری کو سندھ حکومت نے تھری ایم پی او کےتحت نوٹیفکیشن جاری کرکے پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
درخواست گزارکے وکیل علی طاہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پر امن احتجاج کا اعلان کیا تھا، درخواست گزار نےعدالت سے استدا کی ہے کہ عدالت ایم پی او کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔