وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ، اعلیٰ پولیس افسروں کی چھٹیاں منسوخ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ہائی الرٹ، اعلیٰ پولیس افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد پولیس کے تمام نگران افسران کو فوری ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا گیا، کسی بھی قسم کی رخصت اگلے حکم تک بند کر دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر ختم کر دی گئیں، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سخت انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
صرف ناگزیر ہنگامی صورت میں مجاز اجازت سے رخصت ممکن ہے، تمام متعلقہ افسران کو اپنی اپنی یونٹس میں بلا تاخیر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی صورتحال پر کڑی نگرانی جاری ہے۔