پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 3 حاضر سروس ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیئے، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے خط کی روشنی میں تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیئے گئے ہیں۔

تینوں ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کے ٹربیونلز کو منتقل کر دیئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں