سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 13 ہزار 300 روپے مہنگا

کراچی: (دنیا نیوز) ایران پر حملے کے منفی اثرات کے باعث گولڈ مارکیٹس میں بھی سونے کی بلند پرواز دیکھی جا رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 11 ہزار 402 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہوگئے۔

آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 188 روپے بڑھ کر 10 ہزار 50 روپے ہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5411 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں