پی ایس ایل11، کرکٹرز فارغ وقت میں پیڈل ٹینس سے دل بہلانے لگے

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز فارغ وقت میں پیڈل ٹینس سے دل بہلانے لگے۔

لاہور میں ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اب کرکٹ پچ کے بعد پیڈل ٹینس کے کورٹس پر مہارت دکھانے لگے ہیں، ڈیوڈ وارنر، معین علی اور مارنوس لبوشین کے ساتھ دیگر کرکٹرز نے پیڈل ٹینس کھیلی۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ گیارویں ایڈیشن میں ایک دن کا وقفہ رکھا گیا تھا، آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں مدِمقابل آئیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں