اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض ادا کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے قرض کے واجب الادا تین کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سروس کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض لیا تھا، اس مدمیں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی دوران سروس تنخواہ سے کٹوتی بھی ہوتی تھی۔

برطرفی کےوقت سابق جج طارق جہانگیری پرتین کروڑ روپے واجب الادا تھے، دسمبر 2025 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں طارق محمود جہانگیری کو برطرف کرتے وقت قرض واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں