مصر: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد ہلاک
قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی اندازے کے مطابق 27 گاڑیاں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جل کر تباہ ہوگئیں۔
ریسکیو کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں، حکام نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے لینے کا حکم دے دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ متعدد افراد کو گاڑیوں سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments