پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 2098 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار 941 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے نتیجے میں بیشتر شعبوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں