حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران نے حالیہ حملوں اور مفاہمتی یادداشت کے تحت طے شدہ شرائط پوری نہ ہونے کے باعث امریکہ کے ساتھ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت منسوخ کی۔

ایران کے سپریم لیڈر کے دفتر برائے تحفظ و اشاعت آثار سے وابستہ مہدی فضائلی نے ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے امریکی افواج کے حالیہ حملوں اور مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے مطلوبہ شرائط پوری نہیں ہوئیں اسی لیے ایران نے اتوار کو طے شدہ تکنیکی بات چیت سے دستبرداری اختیار کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں