صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے
کراچی: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے۔
اعلامیے کے مطابق صدر نے اوگرا آرڈیننس 2002ء کی دفعات 2 اور 3 میں ترمیم سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر آرڈیننس جاری کیا۔