جوا ایپ تشہیر کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں