معروف مزاحیہ فنکار اور سٹیج اداکار اللّٰہ رکھا انتقال کر گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور سٹیج اداکار اللّٰہ رکھا جو اپنے سٹیج نام پیپسی اور پانی پوری سے شہرت رکھتے تھے، 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میزبان محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ رکھا کو ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

اللّٰہ رکھا پیپسی اپنی ون مین کامیڈی پرفارمنس، سٹیج شوز اور پیروڈی اداکاری کے باعث شائقین میں بے حد مقبول تھے۔

انہوں نے عالمی پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی منفرد انداز میں نقل کر کے خاص شہرت حاصل کی تھی، جس کے باعث مداح انہیں محبت سے پاکستان کا مائیکل جیکسن بھی کہتے تھے۔

اللّٰہ رکھا کے اچانک انتقال کی خبر نے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں