عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں 24 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7 ہزار 59 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 34 روپے کی کمی سے 6 ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments