جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تین روز کے دوران 27 افراد جاں بحق اور 69 زخمی ہو گئے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور طبی امدادی کارکن شامل ہیں، نباطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہونے لگی۔

اسرائیلی فوج نے علی الطاہر کی پہاڑیوں اور ملحقہ علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا، لبنانی حکام نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...